میکسیکو سٹی (پاکستان نیوز)امریکہ کی سرحد پر وینزویلا کے اسائلم لینے کے خواہشمند تارکین کی تعداد ریکارڈ 2.4 ملین تک پہنچ گئی ہے، یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق سرحد پر رکنے والے تارکین کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، کسٹم آفیشل کے مطابق اگست کے دوران غیرقانونی تارکین کی تعدد میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔ امریکہ کے وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا کے ساتھ خراب سفارتی تعلقات ہیں، اس لیے انہیں اکثر اپنے امیگریشن کیسز کی پیروی کے لیے امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔بائیڈن انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ 24,000 وینزویلا کے لوگوں کو انسانی بنیادوں پر پیرول پر داخل کرے گی اگر ان کے پاس مالی کفیل ہو اور وہ ریاستوں کو روانہ ہو جائیں ـ اسی عمل کے تحت دسیوں ہزار یوکرین جنگی پناہ گزینوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔