پاکستان :حکومتی اخراجات میں 22 فیصد اضافہ

0
107

اسلام آباد(پاکستان نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سادگی اور کفایت شعاری مہم کے باوجود حکومتی اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کی کورونا مانیٹرنگ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ2019 کی نسبت 2020 میں اخراجات22فیصد سے بڑھ کر 23 فیصد ہوگئے ہیں ۔آئندہ سال بھی مالیاتی خسارہ6.7فیصدرہنے کا خدشہ ہے۔2019میںقرضوں کابوجھ معیشت کا85.6فیصدتھاجواب87.2فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ آئندہ سال قرضوں کا یہ بوجھ جی ڈی پی کے86 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ پاکستانی قانون کے مطابق ملکی قرضے معیشت کے60فیصد سے زائد نہیں ہونے چاہئیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ2023 میں پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہو گی اور بتدریج ترقی کرے گی۔قرضوں، اخراجات اور مالی خسارے میں بھی کمی متوقع ہے۔2023 میں ٹیکس آمدن معیشت کا17.7فیصداورقرض78.3 فیصدکے مساوی ہونے کاامکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here