ہریتھک روشن کی والدہ بھی کورونا وائرس کا شکار

0
110

ممبئی:

بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی ماں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔

کورونا کیسز کے حوالے سے بھارت نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جس کے باعث بھارت امریکا کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ بھارت میں اس وبا سے 77 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ہے۔

کورونا وائرس نے بالی ووڈ کو بھی اپنے لپیٹ میں لیے رکھا تاہم متعدد شخصیات کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں، اس وبا سے اب تک لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، ابھیشیک اور ایشوریا رائے کے علاوہ، ارجن کپور، ملائیکا اروڑا، جینیلیا ڈی سوزا، باہو بلی کی اداکارہ تمنا بھاٹیا، آفتاب شیوداسانی متاثر ہوچکے ہیں تاہم اداکارہ اشلاتا وبگاؤنکر کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے دوران شوٹنگ ہی ہلاک ہوگئی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار ہریتھک روشن کی والدہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں جس کے بعد روشن فیملی کے تمام ممبران نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ راکیش روشن اور ان کی اہلیہ اپنے گھر میں رہائش پذیر ہیں جب کہ ہریتھک روشن جوہو والے گھر میں شفٹ ہوگئے ہیں اور ان کے دونوں بچے ان کی والدہ سوزین خان کے ساتھ الگ گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

ایک انٹریو میں ہریھتک روشن کی والدہ پنکی روشن کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئی لیکن میرے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میری یوگا اور ایکسرسائز کی وجہ سے یہ وائرس کنٹرول میں رہا اور علامات ظاہر نہیں ہوئیں تاہم یہ وائرس 15 روز تک مجھ میں رہا، میں کل ایک بار پھر ٹیسٹ کروانے جاؤں گی اور امید ہے وہ منفی آئے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here