مشروط معافی!!!

0
143
عامر بیگ

اک شرط پہ کھیلوں گی پیا پیار کی بازی
جیتوں تو تجھے پائوں ہاروں تو پیا تیری
عمران خان سے معافی مانگنے کا کہا جا رہا ہے اس گناہ یا جرم کے لیے جسے اس نے کیا ہی نہیں جس دن نو مئی ہوا اس دن وہ پولیس کی حراست میں تھا جب ایک مقبول عام لیڈر کو گرفتار یا قتل کر دیا جاتا ہے تو عام عوام اور اسکے چاہنے والوں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں عمران خان کے حواری اسے اپنے ریڈ لائن قعار دیتے رہے ہیں عمران خان بھی واضع کرتا رہا ہے کہ وارنٹ گرفتاری دکھا کر جب چاہو لے جا میں عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں حکومتی عہدے دار بضد تھے کہ خان کو ہر صورت گرفتار کرنا ہے رانا ثنا اللہ اور اسی قماش کے لوگ برملا کہتے رہتے تھے کہ خان کوکین استعمال کرتا ہے وہ ایک دن بھی حوالات میں رہ نہیں سکے گا اس سے جو منوانا ہوگا منوا لیں گے بس ایک دفعہ وہ ہمارے ہاتھ آ جائے خان اور اس کے چاہنے والوں نے اپنے آپ کو ترنوالہ نہیں بننے دیا مزاحمت کی جہاں تک قائدہ قانون اجازت دیتا تھا لیکن پھر احاطہ عدالت میں سے اسے دھکے دیتے ہوئے اور ڈرون کیمروں کی موجودگی میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ عدالت میں بائیومیڑکس کے لیے پہنچے ہوئے تھے کیمرے کی آنکھ نے وہ سب منظر محفوظ کر لیے اور جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو ایک اشتعال تھا جو کہ خان کے چاہنے والوں میں تھا بہت سے مشتعل تو چڑھ بھی دوڑے جی ایچ کیو کی طرف لاہور میں جناح ہاس کی طرف جو کہ کورکمانڈر کی رہائش گاہ تھا اس بنا پر کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے مقتدر حلقوں کی ملی بھگت سے ہی ہو رہا صدر پی ٹی آئی یاسمین راشد نے مشتعل ہجوم کو روکنے کی کوشش میں ہینڈی مائیکروفون سے رکنے کو بھی کہا اور ماننے والے رک بھی گئے لیکن پھر شر پاند عناصر جو شامل ہوئے جن کی فوٹیج بھی محفوظ ہیں کچھ مخصوص ٹرکوں سے سول کپڑوں میں جواں سال افراد بھی اترے جنہوں نے اس کاروائء میں حصہ لیا جیسے کوئی سوچی سمجھی سازش یا پلاننگ کے تحت یہ تمام کاروائی عمل میں لائی گئی اب جبکہ تمام حربے ناکام ہو چکے ارد گرد میں افراتفری مہمیز کر سکتی ہے معاشی حالات بدتر ہوئے جا رہے ہیں ان سب کو نارمل بنانے کے لیے مقتدرہ دونوں کا بھرم رلھنے کے لیے عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ عمران خان نے DG ISPR کا نام لیکر کہا ہے ، وہ کہتا ہے مجھ سے معافی مانگو جو مجھے غیرقانونی گرفتار کیا گیا ، جو کچھ میرے لوگوں کے ساتھ کیا گیا ، نومئی کی جوڈیشل انکوائری کروا،cctv فوٹیج سامنے لا ، جرم ثابت ہوا ، میرے لوگ ملوث ہوئے تو معافی مانگ عامر بیگ
لوں گا میرے خیال میں خان کا مطالبہ جائز ہے مگر پاکستان میں جائز ناجائز دیکھتا کون ہے اگر خان کو کسی بڑے مقاصد کے لئے جھکنا بھی پڑے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں بعد میں تاریخ کی درستگی کے لیے کچھ مزید اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں جیل میں رہ کر اتنا سبق تو یاد کر لینا چاہئے، خان صاحب!
٭٭٭