صدارتی انتخابات جو بائیڈن کو سبقت

0
183

واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدارتی انتخاب میں چار ماہ باقی ہیں۔ بہت سے معروف اور شہرت یافتہ اداروں نے اب تک جو مختلف سروے کیے ہیں ان میں جو بائیڈن کو اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے۔ ان میں قومی سطح کے سروے اور کانٹے کے متوقع مقابلے والی ریاستوں کے جائزے شامل ہیں۔ پچھلے سال ستمبر میں یہ واضح نہیں تھا کہ جو بائیڈن ہی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہوں گے۔ اس وقت محض مفروضے پر کیے جانے والے سروے میں بائیڈن کو صدر ٹرمپ کے مقابلے میں ساڑھے نو فی صد پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here