قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے گزشتہ کالمز میں آپ سے اسمائے الٰہی کے ورد سے حاجات روائی کے موضوع پر گفتگو ہوئی ، اسمائے الٰہی میں اسم اعظم کا باربارزکر آتا ہے ہر شخص جاننا چاہتا ہے اس کا اسم اعظم اس کے نام سے کاطرح نکالا جائے اس کے علمائے جفر یا علم الحروف کے ماہرین نے کئی طریقے بتائے کچھ بہت پیچیدہ اور کچھ آسان ہیں آج ایسے کچھ آسان اور عام طریقے بیان کیئے جاتے ہیں مثالوں کے ساتھ جس سے آپ کو سہولت ہوگی۔کسی نام کا اسم اعظم کیسے بنتا ہے؟ اللہ کریم نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ مجھے میرے پسندیدہ ناموں سے پکارو میں تمہاری پکار سنتا ہوں۔ اگر کوئی اسمائے الٰہی کواپنے نام کے اعداد کے موافق کر کے پڑھے تو اس کا ایک خاص اثر پڑھنے والے کی ذات پر پڑتا ہے اور ایسا ناممکن ہے کہ اس کااثر خالی جائے یہی تو اسلام کی حقانیت ہے کہ یہ مذہب زندہ و جاوید اور جاری و ساری ہے۔ اس کی کوئی بھی چیز عقائد ، اعمال ،معاملات تاثیر سے خالی نہیں ہیں جس کے دل اور روح کو یہ تاثیر چھو جائے وہی جانتا ہے کہ اس پر کیا گزری الٰہی غم عشق کیا بلا ہے ہر شخص کا تجربہ نیا ہے کائنات میں دو ہی قوتیں سرگرم عمل ہیں ایک رد کی قوت یعنی(riject)اور دوسری قبول کی طاقت یعنی ( accept)۔ کائنات میں بہتساری اشیائ ، عناصر، طبیعتیں اور معاملات وغیرہ ایکدوسرے کی ضد ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کو (reject) کرتے ہیں۔ ایسی متضادقوتوں کا ملاپ بسا اوقات خطرناک نتائج پیدا کرتا ہے۔ آپ کو بہت سے لوگ ایسے ملیں گے جو یہ شکوہ کرتے نظر آئیں گے کہ میںنے فلاں وظیفہ پڑھا لیکن مجھے اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بعض لوگ تو وظائف پڑھنے پر اُلٹا نقصان کی شکایت کرتے ملیںگے۔اصل میں یہ حضرات کوئی ایسا وظیفہ منتخب کر بیٹھتے ہیں جو ان کی کیمسٹری کی ضد ہوتا ہے۔ اس طرح دو متضاد قوتوں کا تصادم ہوجاتا ہے جس میں بے چارے وظیفہ پڑھنے والے لا علمی کی وجہ سے پس جاتے ہیں۔ کائناتی نظام میں توازن کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ ایٹم سے لیکر نظام شمسی تک اور نظام شمسی سے لیکر کہکشائوں تک ساری کائنات اللہ کے قائم کردہ توازن پر کھڑی ہے اورتوازن کا نام ہی زندگی ہے۔ اپنے ذاتی نام کا اسم اعظم چونکہ ایک متوازن وظیفہ ہے ،اس لیے یہ پڑھنے والے کے تمام معاملات کومتوازن کرکے اسے ایک کامیاب اور مطمئن انسان بنا دیتا ہے۔ جس نام کا اسم اعظم نکالنا مقصود ہو اس کے اعداد بحساب ابجد نکالیں۔ اعداد نکالنے کا مفصل طریقہ آگے درج ہے۔ علمائ نیہر حرف کی ایک عددی قیمت مقرر کر رکھی ہے جو صدیوں سے رائج اور ہر میزان پر پوری اترتی ہے۔ نام میں جتنے حروف تہجیہوں ان سب کے اعداد کو آپس میں جمع کرلیں جو بھی مجموعہ بر آمد ہو اللہ کے ناموں میں سے دیکھیں کہ کسی اسمائے الٰہی کیاعداد کا مجموعہ اتنا بنتا ہے جتنا نام کے اعداد کا مجموعہ نکلا ہے۔ اگر ایک اسم الٰہی مل جائے تو کیا کہنے یہی اس نام کے حامل کیلئیاسم اعظم ہے۔ اگر نہیں تو اللہ کے جمالی ناموں میں سے دو ایسے نام ڈھونڈیں جن کے اعداد کا مجموعہ نام کے اعداد کے مطابقہو۔ ان دو اسمائے الٰہی کو ملا کر پڑھنا اس شخص کیلئے اسم اعظم بن جائے گا۔
اس کا آسان سا کلیہ یہ ہے کہ نام کے اعداد کو سامنے رکھیں اور اللہ کے جمالی ناموں میں سے کوئی ایسا نام لیں جس کے اعداد نامکے اعداد سے کم ہوں پھر ان کم اعداد کو نام کے اعداد میں سے کم کر دیں جو اعداد باقی بچیں پھر اس کے مطابق اللہ کا جمالی نامڈھونڈیں اگر نہ ملے تو باقی بچنے والے اعداد میں سے پھر کم اعداد نفی کردیں اور تیری مرتبہ باقی بچنے والی میزان کے مطابق اللہ کا نامتلاش کریں اس طرح متعدد مرتبہ جوڑنے توڑنے سے امید ہے کہ آپ نام کے اعداد کی میزان اللہ کے ناموں سے کرنے میںکامیاب ہو جائیں گے بس یہی اسماء اس شخص کیلئے اسم اعظم ہو نگے۔ یہ جتنے بھی اسمائے الٰہی ہوں ان کو ترتیب دیں لیں ،ان سب کو ملا کر پڑھنا ایک مرتبہ شمار ہوگا۔ اب نام کے اعداد میں اسمائے الٰہی کے اعداد ملا دیں یعنی نام کے اعدا کو دوگنا کردیں یہوظیفے کی پڑھائی کی تعداد نکل آئے گی۔
مثال۔۔
محمد ارشد کے نام کا اسم اعظم
م ح م د ا ر ش د
59743002001440840
اس طرح ہمارے پاس محمد ارشد کے اعداد آ گئے جو کہ597 ہیں اب ہم اللہ کے ناموں میں سے دیکھیں گے کہ کس اسم پاک کیاعداد597بنتے ہیں چونکہ ایسا کوئی اسم اعظم نہیں جس کے اعداد597بنتے ہوں اس لیے ہم اسمائے جمالی میں سے ایسا نام منتخبکرینںگے جس کے عدد597سے کم بنتے ہوں اسے محمد ارشد کے اعداد سے منفی کردیں گے مثلاً فتاح کے اعداد489بنتے ہیں ان اعداد کومحمد ارشد کے اعداد597سے منفی کیا تو باقی 108بچ گئے یہ اعداد اللہ کے نام پاک حق کے بنتے ہیں۔ 108اور489کو آپس میں جمعکردیں تو محمد ارشد کے نام کے اعداد597کی میزان پوری ہو جاتی ہے اب ہمیں محمد ارشد کے نام کا اسم اعظم معلوم ہوگیا جو کہ یاحق یا فتاح ہے۔ چونکہ محمد ارشد کے نام کا پہلا حرف میم آتشی ہے اور فتاح کا پہلا حرف ف بھی آتشی ہے لہٰذا فتاح کو پہلیکریں گے اور حق کو بعد میں یوں یہ اسم اعظم اس طرح پڑھا جائے گا یا فتاح یا حق۔
اسمائ الٰہی جلالی
اللہ تعالیٰ کے 99ناموں میں سے 21اسمائ الٰہی جلالی ہے، ان اسمائ کی خاصیت رعب، دبدبہ، اور ہیبت طاری کرنا ہے، ان اسمائ الٰہی کوبغض وعداوت، نفرت، دشمن کو ذلیل وخوار اور انتقام لینے کے لئے پڑھے جاتے ہیں،
عزیز جبار، منتقم، قھار، مذل، علی، جلیل،،قوی، متین، مبدی، قادر، مانع، مقتدر، ذوالجلال، وارث، متکبر، قوی، محیط، مالک الملک
اسمائ جمالی
ان اسمائ الٰہی کو حصول محبت، جاہ وعزت، ترقی، روزگار، خیروبرکت، تحفظ کے لئے پڑھے جاتے ہیں یہ تعداد میں 44ہے
رحمان ،رحیم کریم، مؤمن، مھیمن، وھاب، رزاق، فتاح، باسط، واسع، حکیم، حلیم، ودود، رؤف، کفیل، ولی، مغنی، نافع، حی، قیوم،ماجد، صمد، تواب، عفو، غفور، ھادی، باقی، حافظ، حفیظ، معطی، محصی، صبور، شکور، واجد، وکیل، احد،
اور کچھ اسمائ الٰہی مشترکہ خاصیت رکھتے ہیں
جلالی وجمالی
مالک، باطن، ظاہر، اکرام، واحد، واجد، قدوس، مصور، علیم، سمیع، خبیر، بصیر، عظیم، مقیت، حسیب، منعم، شھید، باعث، مجیب،حق، مقدم، مؤخر، اول، آخر، متعال، جامع، غنی، بدیع، والی، رشید،
دوسری مثال۔۔ بابر شاہین
ب ا ب ر ش ا ہ ی ن
571501051300200212
اب چونکہ571اللہ کے کسی جمالی نام کے عدد نہیں بنتے اس لیے اس سے کم اعداد اس میں سے نفی کریں گے فتاح کیاعداد489کو571میں سے نفی کیا تو باقی بچے82چونکہ یہ بھی کسی اللہ کے نام کے اعداد نہیں بنتے اس لیے اس میں سے 68نفی کیے جواللہ کے نام حکم کے اعداد ہیں باقی بچے 14یہ وہاب کے عدد ہیں اس طرح بابر شاہین کے نام کا اسم اعظم بن گیا یا وہاب یا فتاح یاحکم۔ان تینوں اسمائے پاک کے اعداد کو اگر جمع کیا جائے تو بابر شاہین کے نام کے اعداد571کا مجموعہ بر آمد ہوتا ہے
اسم اعظم سے متعلق ایک اور اصول
جس نام کا اسم اعظم نکالناہواسیدیکھیں کہ اس کاپہلا حرف کون سے عنصر سے متعلق ہے پھراللہ کے ناموں کو اس طرح ترتیبدیں کہ پہلے وہ اسم پاک آئے جس کا پہلا حرف نام کے پہلے حرف کے مطابق ہو یا موافق ہو مخالف نہ ہو،
یا یہ دیکھئے کہ آپ کینام میں عناصر اربعہ
(آتش،باد آب خاک) میں سیکون سیحروف تہجی سب سے زیادہ ہے،توجو حروف سب سیزیادہ ہوتواسی کیمطابق ایسااسمالہٰی تلاش کریں جس میں وہی حروف سب سیزیادہ یاقریب تر ہو،
اس ترتیب کو بھی علمائ نے درست قرار دیا ہے کہ اگر آپ کا نام عبداللہ ہے تو آپ کا اسم اعظم، لفظ اللہ ہے
عبدالعزیز کا یاعزیز ہے
عبدالرزاق کایارزاق ہے
عبدالسلام کا یاسلام ہے
ذیل میں حروف اور ان کے عناصر کی جدول اور عناصر کی دوستی دشمنی کا حال تحریر کیا جاتا ہے۔
پہلا مرحلہ
آتشی حروف ا ہ ط م ف ش ذ
بادی حروف ب و ی ن ص ت ض
آبی حروف ج ز ک س ق ث ظ
خاکی حروف د ح ل ع ر خ غ
دوسرا مرحلہ
عناصر کی دوستی اور دشمنی
عنصر دوست موافق دشمن
آتش ـ> ہوا خاک پانی
ہوا ـ> آتش پانی خاک
پانی ـ> خاک ہوا آتش
خاک ـ> پانی آتش ہوا
اس قاعدے کو مندرجہ ذیل مثال سے سمجھیں
طارق عزیز کے نام کا اسم اعظم
ط ا ر ق ع ز ی ز
40471077010020019
چونکہ 404کسی اللہ کے نام کے عدد نہیں بنتے اس لیے ان اعداد میں سے اللہ کے نام کریم کے عدد نفی کیے جو کہ270ہیں باقی بچے134یہ اللہ کے پاک نام صمد کے عدد ہیں لہٰذا اسم اعظم بنا (یَا کَرِی?مْ یَاصَمَدْ) چونکہ کریم کا پہلا حرف آبی ہے اور طارق کا پہلا حرفط آتشی ہے پانی اور آگ کی مخالفت ضرب المثل ہے چونکہ صمد کا پہلا حرف بادی ہے اور ہوا اور آگ کی آپس میں دوستی ہیآگ ہوا سے گلے ملتے ہی یوں بھڑک اٹھتی ہے جیسے بچھڑے ہوئے ساتھی ملتے ہوں اس لیے یا صمد کو پہلے کریں گے اور یا کریمکو بعد میں اس طرح طارق عزیز کے نام کا اسم اعظم متوازن ہو کر یوں ہو جائے گا یا صمد یا کریم۔
حروف تہجی کے اعداد بلحاظ ابجد
ا ب ج د ہ و ز ح
7 6 5 4 3 2 1
ط ی ک ل م ن س
60 50 40 30 20 10 9
ع ف ص ق ر ش ت
400 300 200 100 90 80 70
ث خ ذ ض ظ غ
1000 900 800 700 600 500
(نوٹ)
جب زکات کی نیت سے اسم اعظم پڑھے تو خیال رکھیں کہ حصول جاہ و منزلت، ترقی، فراخی رزق کے لئے تسبیح کا دانہ دائیں طرفیا اپنی طرف پھریں اور دشمن کو ذلیل و خوار کرنے کے لئے تسبیح کا دانہ بائیں طرف یا باہر کی طرف پھریں،
ایک بہت ضروری بات۔ بناے گئے اسم اعظم میں جو جمالی خصوصیت والے اسم سامنے آئیں ان کے پڑھنے کی تعداد اگر 1 ہزارسے کم ہے تو بغیر کسی عامل کی اجازت کے ھی پڑھے جا سکتے ہیں 5 وقت نماز کی پابندی گناہ صغیرہ و کبیرا سے اجتناب بحرحالبہت ضروری ہے۔ اگر جمالی اسمائ کی پڑھائی کی تعداد 1 ہزار سے زیادہ ہو یا اسمائ جلالی خاصیت کے نکلیں یا مشترک تو چاہیپڑھائی کی تعداد جتنی بھی ہو ان کی پڑھائی کی اجازت کسی عامل سے لینا بہت ضروری ہوگی۔ ورنہ بجائے فائدے کے نقصان بھیاٹھا سکتے ہیں۔ جو لوگ اسم اعظم نکال لیں وہ بار بار دوبارہ سے چیک کریں کہیں کوئی غلطی کوتاہی تو نہیں ہوی۔ معمولی سی غلطیہونے پے بات کہاں سے کہاں نکل جاتی ہے۔ جو لوگ صحیح طریقے سیاسم اعظم نکال لیں وہ دوسرے لوگوں کو بھی نکالکے دیں اور اس صدقہ جاریہ کا حصہ بنیں۔
نوٹ :ـ مکمل طریقہ کار بتا دیا ہے۔ اسم اعظم کے حوالے سے آپ خود اسم نکالیں۔
آج آپ کو پورا علم بلکہ سمندر ہی دے دیا ہے جس سے آپ عاملوں اور صاحبان علم کے چکر سے بچ جائیں گے اگر کوئی دقّتآئے تو رہنمائی فری ہے اگر ہماری خدمات درکار ہوں اور مناسب ھدیہ دے سکتے ہوں تو رابطہ فرماسکتے ہیں ھدیہ وقت کا ہوگا علم کانہیں شکریہ اللہ آپ کو کامیاب فرمائے
٭٭٭