ٹرمپ عقل سے عاری ہیں، جو بائیڈن

0
219

واشنگٹن(پاکستان نیوز ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کورونا وائرس کی ویکسین جب تیار ہوگی تو فوج کے ذریعے اس کو تقسیم کریں گے اور پہلی ترجیح بوڑھے لوگ ہونگے۔ ناقدین کا کہنا ہے صدر ٹرمپ چین کیساتھ محاذ آرائی کر کے اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتے ہیں۔ ماہرین نے بھی صدر ٹرمپ کی ضد کو امریکہ کی روایات کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے اگر وائٹ ہاو¿س نے موجودہ حالات کو تحمل اور ب±ردباری سے ہینڈل نہ کیا تو مستقبل میں امریکہ اپنی سپریمیسی کا اعزاز کھو سکتا ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو عقل سے عاری شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے ٹرمپ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دنیا کو ہم سے الگ تھلگ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ آنے والے صدارتی انتخابات میں امریکی عوام ٹرمپ کی سازشی تھیوری کیخلاف فیصلہ دینگے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here