کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار

0
274

لندن (پاکستان نیوز) نیویارک اور سنگاپور دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی دوڑ میں اول آئے ہیں۔ سستے ترین شہروں میں دمشق مسلسل تیسرے سال بھی سر فہرست ہے۔کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار پایا ہے۔ برطانوی اخبار اکنامسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی جانب سے 2022 کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔اس فہرست کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے اور کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کے نتیجے میں طرز زندگی کے اخراجات میں 8.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔2022 کے اس مہنگے اور سستے ترین شہروں کی اس فہرست میں 172 شہروں کو شامل کیا گیا اور وہاں سے سیکڑوں اشیا اور سروسز کی قیمتوں کا ڈیٹا اگست اور ستمبر کے دوران جمع کیا گیا اور پھر ان کا موازنہ امریکی ڈالر سے کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here