لاس ویگاس (پاکستان نیوز) ریاست نیواڈا لاس ویگاس کے قریب صحرائی علاقے میں 300 سے زائد انسانی باقیات دریافت کی گئی ہیں۔ یہ باقیات دراصل انسانوں کی راکھ ہے جبکہ دریافت کا مقام بیورو آف لینڈ مینیجمنٹ ہے جہاں تجارتی پیمانے پر راکھ کا اخراج وفاقی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ یہ باقیات ایک مقامی شخص نے دریافت کیں۔ یہ راکھ جلائی گئی انسانی باقیات ہیں یعنی ہڈیوں کا پائوڈر نہ کہ جلائی گئی لاشیں۔ ابتدائی طور پر 70 پائلز کی اطلاع تھی بعد میں ان کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی اور تقریبا 315 انسانی باقیات برآمد کی گئیں۔








