نیب نے484 ارب روپے ریکور کرلئے

0
103

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے3سالہ دورمیں نیب نے484 ارب ریکور کرلیے،اس سے قبل1999سے 2017 تک صرف 290 ارب ریکور کیے گئے، جب حکومت تفتیشی ایجنسیوں کے احتسابی عمل میں مداخلت نہیں کرتی تو نتائج بھی بہتر نظر آتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نیب نے پی ٹی آئی کی حکومت کے صرف 3 سالوں کے دوران (2020۔ 2018) میں 484 ارب روپے کی وصولیاں کرلی ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے مقابلے میں 1999 سے 2017 کی حکومتوں کے ادوار میں پی ٹی آئی کے مقابلے میں صرف 290 ارب روپے وصول کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے واضح ہے کہ جب حکومت مجرموں کو تحفظ فراہم نہیں کرتی، تفتیشی ایجنسیوں اور احتسابی عمل میں مداخلت نہیں کرتی تو پھر حاصل ہونے والے نتائج بھی واضح نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب 8 مارچ کو چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرجاوید اقبال نے بھی ریکوری سے متعلق بتایا تھا کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 714 ارب روپے بدعنوان عناصر سے بر آمد کر کے بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں جبکہ نیب کی موجودہ قیاد ت کے دور میں گزشتہ تین سالوں میں بدعنوان عناصر سے بر آمد کر کی487 ارب روپے بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں جو کہ دوسری انسداد بد عنوانی کے اداروں کے مقابلہ میں نیب کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نیب کے اس وقت 1230 بدعنوانی کے ریفرنس ملک کی مختلف معزز احتساب عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ جن کی تقریباً مالیت394 ارب روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد عوام نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔نیب کی ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح 68.88 فیصد ہے جو کہ دوسرے انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سب سے زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here