ٹرمپ صدر منتخب ہوجائیں گے، پیش گوئیاں کرنیوالے پانچ اہم اداروں کا دعوی

0
15

نیویارک(پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق پیش گوئیاں کرنیوالے پانچ اہم اداروں نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔ اخبار کے مطابق پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مقابلہ انتہائی کانٹے کا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 51 فیصد جبکہ کاملا ہیریس کے جیتنے کا امکان 49 فیصد ہے۔ دعوی کیا گیا ہے کہ بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کے بعد سے کاملا ہیریس اپنی مقبولیت کھورہی ہیں، شمالی اور سن بیلٹ ریاستوں میں کاملا ہیریس کی پوزیشن رفتہ رفتہ کمزور ہونا شروع ہوگئی ہے۔ داہِل کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات 52 فیصد اور کاملا ہیریس کے جیتنے کے امکانات 48 فیصد ظاہر کیے گئے ہیں۔ اکانومسٹ کے مطابق ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات 54 فیصد ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here