دنیا بھر میں 65 صحافیوں کا قتل ، رپورٹ

0
97

واشنگٹن (پاکستان نیوز) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں دنیا بھر میں 65 صحافیوں کو قتل کیا گیا جبکہ قتل کیے جانے والے صحافی حملوں اور بم دھماکوں کا نشانہ بنے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میکسیکو میں سب سے زیادہ صحافی قتل کیے گئے ہیں جن کی تعداد 14 ہے جبکہ صحافیوں کیلئے دوسرا خطرناک ترین ملک افغانستان رہا جہاں 10 صحافی قتل کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 1990 سے لیکر اب تک 2680 صحافی قتل کیے گئے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here