پاکستان ؛ 30فیصدآبادی غیر شادی شدہ

0
100

کراچی(پاکستان نیوز) پاکستان میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف، پاکستان کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تفصیلی نتائج جاری کردئیے گئے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق پاکستان میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد ہے۔ فائنڈنگ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد اور ملک میں بیواں کی شرح 3.78 فیصد ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 فیصد اور علیحدگی اختیارکرنیوالے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں بسنے والے79فیصد افراد 40سال سے کم عمر ہیں، 40.56 فیصد آبادی15سال سیکم عمروالوں کی ہے۔ اس کے علاوہ 15 سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فیصد ہے اور کل آبادی کا 79 فیصد 40 سال سے کم عمر والے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here