روس سے ڈیفنس نظام کی خریداری ، ترکی پر پابندیوں کا بل امریکی کانگریس میں پیش

0
136

واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکہ کے 3 اراکین کانگریس نے روس سے ایس فور ہنڈریڈ میزائل ڈیفنس نظام خریدنے پر ترکی پر پابندیاں لگانے کا بل پیش کر دیا ہے۔فرانس ، اٹلی اور جرمنی نے لیبیا میں اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالی غیر ملکی طاقتوں پر پابندیوں پر غور شروع کردیا۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ لیبیا میں مصر کی کارروائیاں غیر قانونی ہیں، متحدہ عرب امارات کا رویہ قزاق کی طرح ہے۔دوسری طرف فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ لیبیا پر اسلحہ کی پابندیاں مزید سخت اور سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے میں اپنی کوششوں کو تیز کرے۔دریں اثناامریکی وزارت دفاع نے کہاہے کہ رواں سال کے پہلے تین ماہ میں ترکی نے تقریبا 4000 شامی اجرتی جنگجوﺅں کو لیبیا بھیجا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here