شہزادی حیاء کی 720 ملین ڈالر کی ریکارڈ طلاق

0
152

دبئی (پاکستان نیوز)دبئی کے حکمران شیخ محمد کی سابق اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین طلاق کی ریکارڈ 720ملین ڈالر کی رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں ، برطانوی عدالت نے شیخ محمد کی شاہانہ زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہزادی حیا کو ریکارڈ 720 ملین ڈالر تفصیہ کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا، آنجہانی شاہ حسین کی بیٹی 47 سالہ شہزادی حیا بنت الحسین اور ان کے سابق شوہر، ارب پتی دبئی کے حکمران شیخ محمد کے درمیان یہ تصفیہ ایک طویل عرصے سے برطانوی عدالت میں جاری تھا، کیس کی سماعت کے دوران جہاں حاکم دبئی کے شاہانہ طرز زندگی کے پہلوئوں سے نقاب کشائی کی گئی وہیں شاہی خاندان میں شہزادی حیا اور اس کے بچوں سے ناروا سلوک کا تاریک پہلو بھی سامنے آیا اور رویے نے شہزادی کو برطانیہ فرار ہونے اور طلاق لینے پر مجبور کیا، جج نے اتفاق کیا کہ اسے حقیقی خطرات کا سامنا کرنا پڑا اور شہزادی اور اس کے بچوں کے لیے ممکنہ طور پر زندگی بھر کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تصفیہ کا بڑا حصہ دیا، بشمول بکتر بند کاریں، سائبر پروٹیکشن، کیمرے اور بیلسٹک سیف گارڈز اور باڈی گارڈز۔اس کیس کی صدارت کرنے والے ہائی کورٹ کے جج جسٹس فلپ مور نے اپنے بیان میں ایوارڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی سوال نہیں ہے کہ حیا اور اس کے بچوں کو ان کے سابق شوہر کی جانب سے ان کی حفاظت کو مسلسل خطرہ لاحق تھا ۔مجموعی طور پر، اس ایوارڈ میں 333 ملین ڈالر کی یکمشت رقم شامل ہے جس میں رہنے کے اخراجات کے ساتھ بچوں کی تعلیم اور سلامتی کے لیے سالانہ ادائیگیاں بھی شامل ہیں، جو $385 ملین کی گارنٹی کے ساتھ حاصل کی جائیں گی چونکہ یہ واضح نہیں ہے کہ سالانہ ادائیگی کب تک جاری رہے گی، اس لیے رقم کا حتمی حساب لگانا مشکل ہے، لیکن وکلاء کا کہنا ہے کہ یہ برطانوی قانونی تاریخ میں سب سے بڑی واحد طلاق کی ادائیگی ہے۔شہزادی حیا کی جانب سے عدالت میں طلاق کی رقم 1.1 بلین ڈالر سے زیادہ کی درخواست کی تھی لیکن جج نے ان کے بہت سے دعووں کو کم کر دیا۔$26 ملین مالیت کے زیورات کی درخواست کو $18 ملین تک کم کر دیا گیا۔ چھٹیوں کے لیے پرائیویٹ طیاروں کی خدمات حاصل کرنے کے اخراجات کا بجٹ 2.3 ملین ڈالر سے کم کر کے 1.3 ملین ڈالر کر دیا گیا۔ جج نے جن درخواستوں کو مسترد کیا ان میں حیا کے بیٹے کے لیے کار جمع کرنے کی قیمت بھی تھی کیونکہ اس نے نوٹ کیا کہ 9 سال کے بچے کے لیے گاڑی کا مالک ہونا ضروری نہیں تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here