واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے کیپٹل ہل پر حملے کو بنانا ری پبلک سے تشبیہ د یدی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جارج ڈبلیو بش کا کہنا تھا کچھ سیاستدانوں نے الیکشن کے بعد اداروں کومتنازعہ بنانے کیلئے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ متنازعہ انتخابات بنانا ری پبلک میں ہوتے ہیں نہ کہ امریکہ جیسے جمہوری ملک میں۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا امریکی ایوان پرحملہ حیران کن نہیں بلکہ باعث شرم ہے۔