پاکستان کی برآمدات میں 9فیصد اضافہ

0
277

اسلام آباد(پاکستان نیوز) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی علاقے کے 7 ممالک کو برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے مہینے (جولائی) میں سالانہ بنیاد پر 8.57 فیصد اضافہ ہوا، اس کا حجم 306.274 ملین ڈالر رہا۔ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق علاقے کے ممالک بشمول افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، نیپال اور مالدیپ کو جولائی کے دوران برآمدات کا حجم 306.274 ملین ڈالر رہا جو کہ جولائی کی تمام ممالک کو پاکستانی برآمدات 2295.027 ملین ڈالر کا 13.34 فیصد ہے۔ پڑوسی ممالک میں پاکستانی برآمدات کے لحاظ سے چین سرفہرست جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کی چین کو جولائی کی برآمدات کا حجم 4.99 فیصد اضافے کیساتھ 174.076 ملین ڈالر رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here