معروف اسکالر، دانشور وادبی شخصیت ڈاکٹر تقی عابدی ”کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور“ کے عنوان سے خطاب کریںگے
زوم کے توسط سے منعقدہ نشست کے میزبان امین حیدر ہوں گے
شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو کی فعال ادبی تنظیم اردو انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ماہانہ نژرنشست اتوار 26جولائی کو شکاگو کے وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے آن لائن بذریعہZoomہوگی۔اس دفعہ کی نشست اردو ادب(نژر، نظم وخطوط) کی تاریخ ساز شخصیت مرزا اسد اللہ خان غالب کے حوالے سے منعقد ہوگی۔اردو ادب کی ممتاز و معروف شخصیت دانشور، محقق وشاعر ڈاکٹر تقی عابدی خصوصی خطاب کریں گے۔”کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور کے“ عنوان سے ڈاکٹر عابدی توسیعی لیکچر میں مرزا غالب کی مختلف ادبی جہتوں کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔تقریب کی نظامت اردو انسٹیٹیوٹ کے روح رواں امین حیدر کریں گے۔نشست میں شرکت اور زوم و فیس بک پر لاگ ان کرنے کے لئے امین حیدر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔