ٹریفک حادثے میں 20افراد ہلاک ، لیموزین ڈرائیور کو 5سال قید

0
124

نیویارک (پاکستان نیوز)عدالت نے 2018 کے دوران غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے دوران 20 افراد کو ہلاک کرنیوالے لیموزین ڈرائیور31 سالہ نعمان حسین کو قصور وار قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔ عدالت نے نعمان حسین کو جرم کی 20 دفعات میں قصور وار قرار دیا ہے ، مجرم نے 2018 کے دوران غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے درجنوں افراد کو کچل ڈالا تھا ۔ نعمان حسین نے اپنی بیوی کی سالگرہ کے موقع پر لیمو زین ایمسٹر ڈیم کے شہری سے رینٹ پر حاصل کی تھی اور اس دوران 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا تھا جس کی وجہ سے سے 17 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ تین نے ہسپتال میں دم توڑا ، مرنے والوں میں بچے بھی شامل تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here