طالبان کی دھمکی کام کر گئی،جوبائیڈن کا 31اگست کو انخلا مکمل کرنے کا اعلان

0
347

واشنگٹن (پاکستان نیوز)طالبان کی دھمکی کام کر گئی،امریکی صدر جوزف بائیڈن نے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ کے عہدیدار نے کہا کہ افغانستان سے انخلا مقررہ وقت تک مکمل کر لیا جائے گا اور صدر نے پینٹاگون سے معاملے پراتفاق کیا ہے۔ امریکا نے طالبان کو آگاہ کیا ہے کہ مقررہ وقت پر انخلا مکمل کرنے کے لیے جنگجو گروپ کا تعاون اہمیت رکھتا ہے۔قبل ازیں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا تھا کہ ڈیڈ لائن سے قبل تمام امریکیوں کو افغانستان سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ افغانستان سے انخلا کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور رواں ماہ کے اختتام تک تمام امریکی افواج کو نکال لیا جائے گا۔ ہم یقینی طور پر رواں ماہ کے اختتام پر نظریں لگائے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پینٹاگون کو افغانستان سے نکالے گئے افراد کو رکھنے کے لیے اضافی بیسز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here