لوٹ مار کے دوران نقصان اٹھانے والے تاجروں کیلئے پانچ لاکھ ڈالر کی رقم مختص کر دی گئی ہے
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو نے احتجاجی مظاہروں کے دوران لوٹ مار اور سامان کی چوری کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے چھوٹے تاجروں کے لیے پانچ لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا ہے ، جارج فلوئیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد امریکہ بھر میں سیاہ فام افراد کے مظاہروں کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد بین الاقوامی اور قومی سٹوروں پر لوٹ مار کی جس کے دوران لاکھوں ڈالر کا سامان چوری کیا گیا ، نیویارک کے میئر نے چھوٹے تاجروں کا نقصان پورا کرنے کے لیے پانچ لاکھ ڈالر کی رقم مختص کر دی ہے ۔