قونصل جنرل جاوید عمرانی اور وائس قونصل جنرل رابعہ شفیق کی پروازوں کی بندش کے باعث محصور پاکستانی ڈاکٹروں سے ملاقات

0
253

 

محصورین ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی اور ہر قسم کی سہولیات و خدمات کی یقین دہانی

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو مڈ ویسٹ میں متعینہ قونصل جنرل جاوید احمد عمرانی نے ڈپٹی قونصل جنرل رابعہ شفیق کے ہمراہ بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے باعث پاکستان سے آئے ہوئے ڈاکٹرز کے محصور گروپ سے سوموار کو مخلصانہ یکجہتی ملاقات کی اور انہیں قونصلیٹ کی جانب سے شکاگو میں قیام کے دوران تمام تر سہولتوں و خدمات کی فراہمی و مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ڈاکٹرز سے 24/7 ہیلپ لائن کے ذریعے قونصلیٹ سے کسی بھی وقت رابطہ کی بھی پیشکش کی، واضح رہے کہ ڈاو¿میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز یہاں تربیتی، مطالعاتی دورے پر آئے تھے اور کرونا کے پھیلاﺅ کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے یہاں محصور ہیں۔ ڈاکٹرز نے قونصل جنرل عمرانی و ڈپٹی قونسل جنرل رابعہ کے مثبت جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here