کورونا وائرس؛ امریکی سپر اسٹور میں لاکھوں روپے کی اشیا چاٹنے والی خاتون گرفتار

0
155

 

کیلی فورنیا(پاکستان نیوز) ایک سپراسٹور میں خاتون گاہک کو 1 ہزار 800 ڈالر مالیت کی اشیا کو چاٹنے پر ان اشیا کو ناقابل فروخت قرار دیکر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سپراسٹور میں 53 سالہ خاتون گاہک نے 1800 ڈالر کی خریداری سے قبل تمام اشیا کو چاٹا جس پر دکاندار نے پولیس کو طلب کرلیا۔ پولیس نے مذکورہ خاتون کو کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ دکاندار نے خاتون کی جانب سے چاٹی گئی تمام اشیا کو ناقابل فروخت قرار دیکر ان اشیا کا بل خاتون کے کھاتے میں لکھ دیا۔ خاتون نے 10 ہزار امریکی ڈالر کے عوض ضمانت حاصل کرلی تاہم 53 سالہ جینیفر واکر کیخلاف مقدمہ جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here