نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میئر ایرک ایڈمز نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے مساجد اور اسلامک سینٹرز کو نماز جمعہ سمیت تمام نمازوں کی لائوڈ سپیکر پر ازان دینے کی اجازت دے دی ، جبکہ رمضان المبارک کے دوران نیویارک کی مساجد اور اسلامک سینٹرز میں جمعہ کے ساتھ نماز مغرب کے دوران بھی ازان کی اجازت ہوگی، ازان کی اجازت دینے کے حوالے سے میئر آفس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم رہنمائوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ ہم نیویارک کو تمام کمیونٹیز اور مذاہب کے لیے مساوی شہر بنانا چاہتے ہیں ، یہاں تمام مذاہب کو اپنی دین پر عملداری کے لیے کھلی اجازت ہے ، تمام کمیونٹیز کو مساوی مذہبی حقوق دیئے گئے ہیں ، اسی وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے آج مسلم کمیونٹی کو نماز جمعہ کے موقع پر لائوڈ سپیکر پر ازان کی اجازت دی ہے ، اسی طرح ہم نے جاپانی کمیونٹی کی عبادت کا مسئلہ بھی حل کیا ہے ، ہمارا وژن ہے کہ نیویارک تمام مذاہب کے لیے مساوی حقوق والا شہر ہے ، اور مستقبل میں بھی ہم اسی وژن کو ساتھ لے کر چلیں گے ، پاکستان نیوز نے نیویارک میں جمعہ کی نماز کے دوران بغیر پرمٹ اذان دینے کی اجازت دینے پر میئر نیویارک ایرک ایڈمز کا شکریہ ادا کیا ہے ، میئر آفس کے مطابق اس قسم کی اجازت ماہ رمضان کے دوران مغرب کی ازان کے وقت بھی دی گئی تھی، پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ تمام مساجد اور اسلامک سینٹرز جمعہ کی نماز کے موقع پر بغیر کسی پرمٹ اور اجازت نامے کے لائوڈ سپیکر پر اذان دے سکتے ہیں ، پاکستان نیوز نے اس اقدام پر میئر آفس کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے تاہم مساجد کے اردگرد رہائش پذیر غیر مسلم اکثریت کے حقوق اور رائے کا احترام بھی کیا جائے گا، نیویارک سٹی میں 200سے زائد مساجد ہیں جہاں اب اللہ اکبر کی صدائیں گونجیں گی ، تاہم ہر مسجد سے ملحقہ علاقے میں غیرمسلم اکثریت آبادی کے آرام، حقوق اور ماحولیاتی قواعد کے پیش نظر لائوڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت کا سلسلہ بتدریج شروع کیا جائے گا۔ ہر علاقہ اور مسجد کو لوکیشن کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسجد کے اردگرد آباد شہریوں کی نیند اوور آرام میں خلل کی شکایات کے ازالہ کیلئے بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔ جن مساجد کے اردگرد مسلم آبادی کی اکثریت ہے وہاں مناسب آواز کے لائوڈاسپیکر پر اذان کے ذریعے نماز کی آگاہی کی اجازت ہوگی، جبکہ فجر کی اذان کے بارے مساجد کے اندر نصب اور موجودہ اسپیکرز پر اذان دی جاسکے گی جہاں مساجد مسلمانوں کاروبار اور آبادی سے گھری ہوئی ہیں وہاں متوازن نوعیت کے لائوڈ اسپیکر پر نماز سے قبل اذان کی اجازت ہوگی۔ اس لحاظ سے نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز انکی انتظامیہ اور پولیس ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے یہ تاریخی فیصلہ ممکن ہوگیا ہے اور اس پر بتدریج عمل کیلئے نیویارک سٹی کے پولیس کے تھانے اپنی اپنی حدود میں اس اصولی فیصلہ پر عمل درآمد کرنے کا اختیار ہوگا تاکہ مقامی آبادی تقاضوں اور ضروریات کے مطابق فیصلے کئے جاسکیں۔