پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی

0
16

لاہور(پاکستان نیوز) پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، ملک کا تجارتی خسارہ تشویش ناک 25 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق فروری 26 میں تجارتی خسارہ 8.4 فیصد اضافے سے 2 ارب 98 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 25 فیصد بڑھ کر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ فروری 2026 میں برآمدات 25.6 فیصد کم ہو کر 2 ارب 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ آٹھ ماہ کے دوران برآمدات 7.3 فیصد کمی کے ساتھ مجموعی طور پر 20 ارب 46 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں درآمدات 5 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں، رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں درآمدات 8.1 فیصد بڑھیں، تاہم ماہانہ بنیاد پر 9.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ فروری کی برآمدات جنوری کے مقابلے 25 فیصد کم رہیں۔ادارہ شماریات پاکستان نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 8 اعشاریہ 4 فیصد بڑھ کر 2 اعشاریہ 98 ارب ڈالرز ہو گیا۔8 ماہ میں تجارتی خسارہ 25 فیصد اضافے سے 25 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔رواں مالی سال برآمدات میں 7 اعشاریہ 3 فیصد کمی ہوئی اور درآمدات میں 8 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ہوا

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here