گورنر کومیو پر جنسی ہراسگی کے الزامات ؛ تلخ سوالات کا سامنا

0
111

ہاں میں نے لوگوں کو چھوا لیکن نامناسب طریقے سے نہیں،الزامات پراینڈریوکومو کا جواب

 

نیویارک(پاکستان نیوز) گورنرا ینڈریو کومیونے جنسی ہراسگی کے بڑھتے ہوئے الزامات میں اعتراف کیا ہے کہ ہاں میں نے لوگوں کو چھوا ہے تاہم انہوں نے مناسب طریقے سے چھونے کی تردید کی ہے، کوویڈ19کے حوالے سے پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے گورنر ہائوس میں کسی خاتون کو چھوا ہے ؟توانہوں نے کہا کہ یقیناچھوا ہے جیسا کہ ہم ہاتھ ملاتے ہیںلیکن میں نے کسی کو نامناسب طریقے سے نہیںچھوا ہے،گورنر کئی ماہ سے فون کالز اور ویڈیولنک کے ذریعہ میڈیا سے رابطے میں تھے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا کورونا کی وجہ سے کر رہے ہیں،تاہم گزشتہ دو روز میں یہ دوسراموقع ہے کہ ان کو ایک خاتون کے جنسی ہراسگی کے الزام کی وجہ سے ایسے سوالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here