صدر ٹرمپ نے نان پروفٹ تنظیم بنانے پر کام شروع کر دیا

0
156

 

تنظیم کو سماجی کاموں ، سیاسی امور کی انجام دہی کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے :سینئر ایڈوائزرز

نیویارک (پاکستان نیوز)صدر ٹرمپ کے سینئر ایڈوائزر نے ایک نان پروفٹ تنظیم بنانے پر کام شروع کر دیا ہے جس کے ذریعے ٹرمپ کی پالیسیز کو آگے بڑھایا جائے گا ، اس بات کا اعلان ٹرمپ کے سینئر ایڈوائزرز بروک رولنز اور نیشنل اکنامک کونسل ڈائریکٹر لیری کوڈلو نے پولیٹیکو کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ، انھوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ بھی اس تنظیم کے قیام کے لیے کافی متحرک اور پرجوش ہیں لیکن ابھی تک تنظیم کا نام فائنل نہیں کیا گیا جس کیلئے کام جلد حتمی شکل دے دی جائے گی ، تنظیم کو سماجی کاموں کے ساتھ سیاسی طور پر بھی استعمال کیے جانے کا امکان ہے ، انھوں نے کہا کہ تنظیم کے قیام میں ایک ماہ لگ سکتا ہے یا ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ وقت درکار ہو ، یہ سب حالات پر منحصر ہے ، ہماری متعدد گروپس سے اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here