کورونا کی نئی قسم 27 ممالک میں پھیل گئی

0
38

نیو یارک (پاکستان نیوز) مختلف ممالک میں لوگ کورونا کی نئی قسم کا شکار ہونے لگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیایکس ای سی نامی نئی قسم سامنے آئی ہے جو یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم تیزی سے اپنا اثر دکھانا شروع کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ قسم زیادہ متعدی ہے اور اسے پہلی بار جون میں جرمنی میں دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ برطانیہ، امریکا، ڈنمارک اور چین سمیت 27دیگر ممالک میں بھی پایا گیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ایکس ای سی نامی ویرینٹ دو سابقہ کووڈسٹرین کے ایس 1.1 اور کے پی 3.3کا مجموعہ ہے، جو یورپ میں عام ہے۔ محققین کی جانب سے ابھی تک 27ممالک میں سے 500نمونوں میں ایکس سی سی پایا گیا ہے، جن میں کئی یورپی ممالک اور چین بھی شامل ہیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے ایکس ای سی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایکس سی سی کے میں مختلف تبدیلیاں پائی گئی ہیں جیسا کہ یہ موسم خزاں میں زیادہ آسانی سے پھیل سکتا ہے،کیلیفورنیا کے اعلی طبی ماہر ایرک ٹوپول نے خبردار کیا کہ ایکس ای سی کا پھیلائو ابھی شروع ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here