امریکی مسلم تنظیموں کا ووٹر رجسٹریشن کا وسیع منصوبہ

0
168

نیویارک (پاکستان نیوز) مسلم فلاحی تنظیموں نے نیویارک میںمسلم ووٹرز کی رجسٹریشن کے عمل کو شروع کرنے کے لیے میگا پراجیکٹ کے آغاز کا اعلان کر دیا جس کو ”مسلم ووٹرز پراجیکٹ “کا نام دیا گیا ہے ، منصوبے سے نیویارک میں رہائش پذیر مجموعی آبادی کا 9فیصد 8لاکھ مسلم ووٹرز کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے گا ، منصوبے کے دوران مسلم کمیونٹی کی آگاہی کے لیے مہم بھی شروع کی جائے گی جس کے دوران مسلم ووٹرزکو رجسٹریشن کرانے کے طریقہ کار اور اس کے فوائد کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا ، مسلم ووٹرز کی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کا مقصد ٹرن آﺅٹ کو زیادہ سے زیادہ کرنا ہے ، منصوبے کو عملی جامع پہنانے میں کردار ادا کرنے والی تنظیموں میں مجلس عاشورہ ،اسلامک لیڈرشپ کونسل آف نیویارک ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز ، اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ نیویارک ، نیویارک مسلم یونائیٹڈ فار سوک انگیج منٹ ، مسلم اُمہ آف نارتھ امریکہ ، جنوب مشرقی کوئینز مسلم کولیکٹو ، مسلم امریکن سوسائٹی نیویارک اور افریقن امیگریشن کمیشن آف نیویارک کی تنظیمیں شامل ہیں ۔مجلس عاشورہ ،اسلامک لیڈر شپ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجا عبدالحق نے کہاکہ یہ اقدام نیویارک کے مسلمانوں کے لیے انتہائی احسن ثابت ہوگااور ہمیں اس عظیم منصوبے کا حصہ بننے پر فخر ہے ، اس اقدام سے انتخابات کے موقع پر مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے گا ۔کیئر نیویارک کے لیگل ڈائریکٹر احمد محمد نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو سیاسی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے یہ انتہائی احسن اقدام ہے جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آرگنائزیشن فار نیویارک مسلمز کے صدر میر معصوم علی نے کہا کہ ہم اس بات کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کررہے ہیں کہ ہم نیویارک کے مسلمانوں کے اعدادو شمار کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے جا رہے ہیں ، انتہائی احسن اقدام ہے ، کمیونٹی کو چاہئے کہ بھرپور تعاون کریں ۔مسلم سوک انگیج منٹ کے پالیسی ڈائریکٹر حسین رباب نے کہا کہ منصوبے سے مسلم کمیونٹی کی سماجی بہبود میں بہتری آئے گی اور اہم اس منصوبے کا حصہ بننے پر بہت زیادہ خوش ہیں ،افریقین امیگرنٹس کمیشن آف نیویارک کے صدر مورے کیوٹی نے کہا کہ منصوبے سے افریقی مسلم آبادی بھی مستفید ہوگی جوکہ خوش آئند بات ہے ، اکنا نیویارک کے صدر سلیم صدیقی نے کہا کہ مسلم سماجی تنظیمیں معاشرے کی بہتری اور مسلم کمیونٹی کی ترقی کے لیے کلیدی کردار ادا کررہی ہیں ، مسلم کمیونٹی کو بھی چاہئے کہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں ۔دی ساﺅتھ ایسٹ کوئینز مسلم کولیکٹو موٹو کے ڈاکٹر عبدالسلام موسیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت مسلم کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنانا چاہئے ۔مزید معلومات کے لیے کیئر نیویارک کے لیگل ڈائریکٹر احمد محمد سے فون نمبر 646-481-2103اور ahmedmohamed@cair.comای میل بھی کی جا سکتی ہے ، اسی طرح آئی ایل سی این وائی کے آﺅٹ ریچ منیجر موساب سے فون نمبر 347-247-4704اور mosaab.sadeia@shuranewyork.orgپر ای میل کی جا سکتی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here