واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ برائے جنوبی اور وسط ایشیائی امور کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے طالبان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ برائے جنوبی اور وسط ایشیائی امور کا کہنا تھا ہم کووڈ19کےخلاف آگاہی کےلئے طالبان کی کوششوں اور ان کی جانب سے وائرس کے پھیلا کو روکنے کےلئے کام کرنےوالے ہیلتھ ورکرز اور بین الاقوامی تنظیموں کو محفوظ راستے فراہم کرنے کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔