بی جے پی کے ہاتھوں امریکہ میں مقیم بھارتی مزدوروں کا استحصال

0
252

نیویارک(پاکستان نیوز) بی جے پی سے وابستہ تنظیم امریکی شہروں میں ہندوستانی مزدروں کا استحصال کررہی ہے ۔Bochasanwasi Akshar Purushottam Swaminarayan Sanstha (BAPS) پر الزام ہے کہ اس نے ہندوستان سے آئے ہوئے سینکڑوں مزدوروں، جن میں زیادہ تر دلت اور آدیواسی ہیں،کوریاستہائے متحدہ امریکہ میں مندروں میں قلیل اجرت پر کام کرنے پر مجبور کیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کہا جاتا ہے کہ BAPS کے بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی بنیادی تنظیم راشٹریہ سویم سویک سنگھ سے قریبی روابط ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس گروپ کی تعریف میں کئی بار ٹویٹس کی ہیں۔ انہوں نے ان کے جلسوں سے متعدد دفعہ خطاب بھی کیا ہے۔امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہندوستانی کارکنوں کے ایک گروپ کی طرف سے دائر مقدمہ میں BAPS کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور اجرت کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ کارکنوں نے دعوی کیا ہے کہ انہیں نیو جرسی میں بڑے سوامی نارائن مندر کی تعمیر کے لیے تقریبا 1 ڈالر میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔نیو جرسی کی وفاقی عدالت میں دائر مقدمے میں گزشتہ ماہ ایک اور ترمیم کی گئی تھی، بی اے پی ایس پر الزام لگایا گیا ہے کہ ہندوستان سے مزدوروں کو اٹلانٹا، شکاگو، ہیوسٹن اور لاس اینجلس کے ساتھ ساتھ رابنس ویل میں مندروں پر کام کرنے کے لیے لایاگیا۔مزدوروںکا کہنا تھا کہ سینکڑوں کارکنوں کا ممکنہ طور پر استحصال کیا گیا۔شکایت میں جبری مشقت کے حوالے سے اسمگلنگ،اور غیر ملکی مزدوروں کے معاہدے میں دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کے ارادے سے امیگریشن دستاویزات کی ضبطی کے ساتھ ساتھ کم از کم اجرت کی ادائیگی میں ناکامی سمیت کئی الزامات عائد کئے گئے ہیں۔شکایت کے مطابق، ان افراد کو مذہبی ویزا پر لایا گیا تھا جو مشنری ،پادریوں اور رضاکاروں کو دیا جاتا ہے ۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ انہیں امریکی حکام کو بتانے کی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ سنگتراش یاآرائشی رنگسازہیں۔لیکن انہیں 13 گھنٹے تک سخت محنت و مشقت پر مجبور کیا گیا۔ جس میں بڑے پتھر اٹھانا، کرینیں چلانا، سڑکیں بنانا، گڑھے کھودنا، برف اٹھانا شامل ہیں۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ انہیں ماہانہ $450 کی معمولی رقم ادا کی جاتی تھی جس میں سے $50 نقد اور باقی ہندوستان میں ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جاتی تھی۔امریکہ کی ایک تنظیم انڈیا سول واچ انٹرنیشنل (آئی سی ڈبلیو آئی)نے مئی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ 11 مئی کو ایف بی آئی کی زیر قیادت چھاپے میں تقریبا 200 کارکنوں کو بچایاگیا، جن میں سے زیادہ تر دلت، بہوجن اور آدیواسی تھے۔ نیو جرسی کے روبنس وِل میں واقع سوامی نارائن مندر کا احاطہ، مبینہ طور پر امریکہ کا سب سے بڑا ہندو مندرہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ مزدورخفیہ ٹریلرز میں رہتے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here