نسل پرستانہ لفظ استعمال کرنے پر دوست کی ناک توڑ دی تھی: باراک اوباما

0
342

نیویارک(پاکستان نیوز) سابق صدر بارک اباما نے انکشاف کیا ہے کہ سکول دور میں انہوں نے اپنے ایک ساتھی کی نسلی پرستانہ لفظ استعمال کرنے پر ناک توڑ دی تھی۔ نیوز ویب سائٹ ’دا ہل کے مطابق امریکہ کے 44 ویں صدر نے یہ واقعہ سپوٹیفائی کی ایک قسط کے دوران پروس سپرنگسٹین کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنایا تھا۔ ‘سنو جب میں سکول میں تھا میرا ایک دوست تھا۔ ہم ساتھ باسکٹ بال کھیلتے تھے۔’ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک بار دونوں کی لڑائی ہوئی تو ان کے دوست نے انہیں ایک ب±را لفظ بولا جس کا شاید انہیں اس وقت مطلب بھی نہ معلوم ہو۔ ‘اسے جو معلوم تھا وہ یہ تھا کہ میں تمہیں یہ کہہ کر تکلیف پہنچا سکتا ہوں۔’ سابق صدر ابامہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس پر انہوں نے اس کی ناک پر مکا مارا۔ ‘اور ہم لاکر روم میں تھے۔ میں نے اسے کہا کہ مجھے آئندہ ایسا کچھ نہیں کہنا۔’ اوباما نے کہا نے نسل پرستانہ الفاط کا استعمال ایک انسان کی دوسرے پر برتری دکھاتا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here