نیوجرسی: پاکستانی نژاد خاتون وردہ سعید اور 11سالہ بیٹے کی پراسرار موت

0
144

نیوجرسی (پاکستان نیوز) پاکستانی نژاد خاتون 35سالہ وردہ سعید اور اس کے 11سالہ بیٹے عزیر کی پراسرار موت ، نعشیں قریبی گریس لورڈ پارک سے برآمد کر لی گئی ہیں ، پولیس کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے فون کال پر واقعہ کی اطلاع ملی۔ تلاش کے بعد وردہ سعید کی گاڑی پارک کے قریب کھڑی ملی جس میں موجود اس کا چھ سالہ بیٹا والدہ کو پکار رہا تھا۔ پولیس نے خاتون کی تلاش شروع کی تو قریبی پارک سے اس کی اور اس کے بیٹے کی نعش ملی ،عبدالراجہ نے بتایا کہ وردہ سعید اس کے کزن کے گھر پر کرایہ پر رہائش پذیر تھی اور اس کے شوہر کو کینسر ہے ۔پولیس نے ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here