نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی شہر گجرات کے نواحی گاﺅں مدینہ سیداں سے تعلق رکھنے والے معروف نعت خواںسید علی رضانے نیوجرسی اور نیویارک میں لاکھوں ڈالر کا فراڈ کیا ، علی امیر ہونے کا خواب لیے جعلی پاسپورٹ سے برطانیہ پہنچا جسکے بعد امریکہ سمگل ہونے والے علی رضا نے راتوں رات امیر ہونے کیلئے جعلسازی کا سہارا لیا، جعلی کمپنیوں سے لاکھوں ڈالر بٹورے،چار شادیاں کیں ، شہریت حاصل نہ کر سکا،آخر کار پولیس کو خبر ہوئی تو شبہ میں علی کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا جس سے بچ نکل کر علی کینیڈا فرار ہوگیا ،پولیس نے مئی ئ2018 میں ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے گرفتار کیا تو عدالت نے علی رضا کو ایک ملین ڈالر سے زائد کی جعلسازی کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنا دی اور تین لاکھ ڈالر کا جرمانہ بھی کیا گیا ، سزا پوری ہونے کے بعد علی رضا کو پاکستان بدر کر دیا جائے گا ، پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے سپیڈ سٹافنگ کے نام سے جعلی آرگنائزیشن کی مدد سے دس لاکھ ڈالر سے زائد کا فراڈ کیا ہے ۔