نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ سمیت دنیا بھر میں ایوی ایشن کی انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہوگئی ، دنیا بھر کی ائیر لائنز نے ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کر دیا ، ورجینیا ائیرویز نے 600 کے قریب پائلٹ اور 300 کے قریب ملازمین کو عہدوں سے فارغ کر دیا جبکہ ورجینیا ائیر ویز آسٹریلیا بینک کرپٹ ہو چکی ہے ، تھائی ائیرویز بینک کرپٹ ہوگئی ، ائیر ماریشس ایڈمنسٹریشن میں چلی گئی ہے ، جنوبی افریقہ ائیر ویز بھی بینک کرپٹ ہوگئی ، فن ائیر نے لیز پر حاصل کردہ 12 مسافر جہاز واپس کر دیئے جبکہ 2400 ملازمین کو عہدوں سے فارغ کر دیا ، یو ائیرویز نے 22 طیاروں کو گراﺅنڈ کر دیا چار ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا ، ریان ائیر نے 113 جہازوں کو گراﺅنڈ کر دیا جبکہ 900 پائلٹس کو فارغ کر دیا ، اتحاد ائیرویز نے اے 350 طیاروں کے 18 آرڈرز کو منسوخ کر دیا جبکہ 720 ملازمین کو عہدوں سے فارغ کر دیا ، اسی طرح ایمریٹس ائیرلائن نے اے 380 کے 38 طیاروں کو گراﺅنڈ کر دیا ، برسلز ائیرویز نے اپنی پروازوں میں پچاس فیصد تک کمی کر دی جبکہ فجی ائیرویز نے 700 سے زائد ملازمین کو عہدوں سے فارغ کر دیا ہے ، اس وقت ائیربس کمپنی کے پاس 60 نئے طیارے موجود ہیں لیکن کوئی خریدار نہیں ہے۔