آج میں ناقابل غم سے دوچار ہوں ، علاج کرنیوالے ڈاکٹروں کا شکر گزار ہوں :ٹوئیٹ
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک سٹی کے کمپٹرولرسکاٹ سٹرنگرکی والدہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئیں ، کمپٹرولر سکاٹ نے اپنی والدہ کی وفات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کیا اور لکھا کہ وہ آج ایک ناقابل بیان غم سے دوچار ہو گئے ہیں، سٹرنگر نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے کورونا وائرس کے مرض کا شکار ان کی والدہ کے علاج میں کوئی کسر باقی نہ رکھی ، انھوں نے میڈیکل ٹیم سے اپیل کی کہ وہ اس مہلک مرض کے خلاف پوری تند دہی سے کام کرتے رہیں ۔