لاس اینجلس میںآگ 200 ارب ڈالر سے زائد نقصان کا تخمینہ

0
8

لاس اینجلس(پاکستان نیوز) لاس اینجلس میں ایک بار پھر تیز ہواں کے سبب جنگلات کی آگ مزید مقامات تک پھیلنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں مزید فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ آگ کو کنٹرول کرنے والے آلات پہنچائے جا چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اتوار سے تیز ہواں کا نیا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ جب کہ حکام نے منگل کو ہواں کی رفتار 50 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس تیز ہوا میں آگ پھیلنے سے اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب تک دو مقامات پر بڑی آگ کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بعض اندازوں کے مطابق لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے اب تک 200 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ آگ کے سبب ہزاروں مکان جل کر راکھ ہو چکے ہیں جب کہ حکام نے 24 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ البتہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ ہواں کی رفتار منگل کی صبح سے تیز ہو سکتی ہے جب کہ یہ تیز ہوائیں بدھ میں تک جاری رہیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here