فزکس اولمپیاڈ:پاکستان کے 3تمغے

0
53

اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستان کی ٹیم نے اصفہان ایران میں 21سے28 جولائی تک منعقدہ 54ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ (IPhO) میں 3 کانسی کے تمغے جیتے لئے۔ کراچی کے طلحہ اشرف، لاہور کے حذیفہ التمش، اسلام آباد کے سلمان تارڑ نے کانسی کے تمغے جیتے، راولپنڈی کے سعد بلال نے پاکستان کے لیے آنریبل مینشن حاصل کیا۔ پاکستانی ٹیم نے STEM کیریئر پروگرام کی سرپرستی میں اولمپیاڈ میں حصہ لیا جو ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس (PIEAS) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ مقابلے کی قیادت COMSATS یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر نجیب الرحمان، ڈاکٹر رحمت اللہ نے کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں تربیت حاصل کرنے والے چاروں ٹیم ممبران کو میڈلز اور سرٹیفکیٹ ملے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here