آصف زرداری خیریت سے ہیں، فرحت اللہ بابر کی اعجاز فرخ سے بات چیت

0
414

 

پیپلز پارٹی کی قیادت دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ پوری انسانیت کو اس وبا سے نجات دلائے،فرحت اللہ بابر

ساتھی آصف زرداری ، بلاول بھٹو سمیت پارٹی قیادت اور پاکستانی عوام کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے،چوہدری اعجاز فرخ
نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماآصف علی زرداری الحمد للہ خیریت سے ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے رہنما و سابق سینئر نائب صدر چوہدری اعجاز فرخ سے فو ن پر بات چیت کے دوران کہی۔ فرحت اللہ بابر نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ سابق صدر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی کوئی حقیقت نہیں۔ایسے نازک وقت پر کہ جب پوری انسانیت ایک آزمائش سے گذررہی ہے ، بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کا کردار افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی عوام سمیت پوری انسانیت کو اس وبا سے نجات دلائے۔ چوہدری اعجاز فرخ نے فرحت اللہ بابر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھی آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی قیادت ، ساتھیوں اور پاکستانی عوام کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں وبا ءکو پھیلنے سے روکنے کے لئے کئے جانیوالے اقداما ت قابل ستائش ہیں۔چوہدری اعجاز فرخ نے فرحت اللہ بابر سے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تمام جمہوریت پسند اوورسیز پاکستانی ، اس مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here