اناللہ واناالیہ راجعون ،ڈاﺅن ٹریول کے مالک سعید کی والدہ کاکراچی میں انتقال

0
160

 

اللہ مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام،عزیزو اقارب کو صبرجمیل عطا فرمائے،کمیونٹی سے دعا کی اپیل

نیویارک (پاکستان نیوز) ڈاﺅن ٹریول کے روح رواںسعید کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں ،سعید نے دکھ کی اس گھڑی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماںکی شفقت وہ سایہ ہے جو انسان کو کبھی کمزور پڑنے نہیں دیتا ہے ، آج میری والدہ دنیا میں نہیں رہیں ، اب میں ان کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھ سکوں گا ، میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے ، تمام کمیونٹی سے دعا کی اپیل ہے ، ادارہ پاکستان نیوز سعید کے غم میں برابر کا شریک ہے ، تمام کمیونٹی سے اپیل ہے کہ سعید کی والدہ کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں ، اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سعید سمیت اہل خانہ ، عزیز واقارب کو ا س دکھ کی گھڑی میں صبر عظیم عطا فرمائے ، امین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here