میرا پاکستان ہیریٹیج فیسٹیول کے صدر آصف ملک کی صاحبزادی آصفہ آصف کی سالگرہ کی تقریب

0
160

رانا فیملی کی جانب سے آصفہ کو سرپرائز دیاگیا، آصفہ کی رانا فیملی آمد پر سالگرہ مبارک کا شور
آصفہ آصف نے حیرت ومسرت کے جذبات میں کیک کاٹا

شکاگو(پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی شکاگو کے رہنما و میرا پاکستان ہیریٹیج فیسٹیول کے صدر آصف ملک کی صاحبزادی آصفہ آصف کی سالگرہ کی سرپرائز تقریب، آصف ملک کے دیرینہ رفیق رانا جاوید کی فیملی نے منگل7جولائی کو رانا ہاﺅس پر منائی۔آصفہ کے علم میں لائے بغیر رانا فیملی نے تقریب کا اہتمام کیا۔آصفہ اپنے والد اور بہن کے ہمراہ جب رانا ہاﺅس پہنچیں اور ان کا استقبال سالگرہ مبارک کے شور اور تالیوں کی گونج میں کیا گیا تو آصفہ حیرت وخوشی کے جذبات سے آبدیدہ ہوگئیں۔مسرت وجذبات کے تاثرات کے ساتھ آصفہ نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر رانا فیملی اور دیگر شریک احباب نے آصفہ کو تحائف دیئے۔تقریب میں شرکاءکی تواضع کے لئے مختلف قسم کے کھانے، سوئیٹس اور مشروبات کیثر مقدار میں موجود تھے۔آصف ملک نے اس سرپرائزنگ تقریب کے انعقاد پر رانا خاندان کی محبتوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here