اسلام مخالف فرانسس ہوگن کیخلاف کارروائی

0
81

نیویارک (پاکستان نیوز)کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرمسلمانوں کیخلاف نفرت کے اظہار کیلئے مشہور سوشل میڈیا سیلبرٹی فرانسس ہوگن کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ، مسلمانوں کے خلا ف نفرت آمیز مواد کی شہیر کے حوالے سے فیس بک کی انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، فیس بک سے اسلام مخالف مواد کو ہٹانے کی بھی اپیل کی گئی ہے ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن (کیئر) کے ریسرچ اینڈ ایڈووکیسی کوآرڈینیٹر حذیفہ شہباز نے بتایا کہ صاف نظر آ رہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ مسلمانوں کے خلاف مواد کی تشہیر میں دوہرے معیار کا مظاہرہ کررہی ہے ، دی نیوز عرب کو انٹرویو کے دوران انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا قوانین تمام مذاہب اور کمیونٹی کے لیے ایک جیسے ہونے چاہئیں ، انھوں نے بتایا کہ یوٹیوب ، ٹوئیٹر ، ریڈٹ سمیت دیگر پلیٹ فارم نفرت آمیز مواد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر رہے ہیں لیکن فیس بک اس طرح متحرک نہیں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here