نیویارک (پاکستان نیوز) دی ماسکو ایکسچینج نے روس میں پہلے اسلامک انویسٹمنٹ انڈیکس کے آغاز کا اعلان کر دیا ، سبر بینک اور ماسکو ایکسچینج نے مشترکہ طور پر دو نئے انڈیکس متعارف کروا دیئے ہیں جن کو MOEX شرعیہ انڈیکس ، MSXHAR اور MOEX شرعیہ ٹوٹل ریٹرن انڈیکس کا نام دیا گیا ہے ، سٹیٹمنٹ کے مطابق انڈیکس کی تمام کارروائی شرعیہ سپروائزری بورڈ کے زیر نگرانی ہوگی ، ماسکو ایکسچینج ڈویلپمنٹ بزنس کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر اور منیجنگ ڈائریکٹر فار سیلز ایغور ماریش نے بتایا کہ اسلامی بینکنگ متعارف کروانے کا مقصد روسی تاجروں کو سرمایہ کاری کی تمام سہولیات فراہم کرنا ہے ، تاجروں کے پاس سرمایہ کاری کی تمام کیٹیگریز موجود ہوں گی ۔