ٹیکساس (پاکستان نیوز)ٹیکساس میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد100سے تجاوز کرگئی جبکہ اب بھی درجنوں لاپتہ ہیں ۔سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں کیر کاؤنٹی، جہاں 43 اموات ہوئی ہیں، اور برنیٹ کاؤنٹی، تین اموات کے ساتھ شامل ہیں۔ٹیکساس کے مختلف حصوں میں تباہ کن سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ متعدد لاپتہ افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ مکانات اور کاریں تباہ ہو چکی ہیں، درخت گرنے سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں ۔سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کیر کاؤنٹی، جہاں 43 اموات ہوئی ہیں، اور برنیٹ کاؤنٹی، تین اموات کے ساتھ شامل ہیں۔ مزید برآں، تقریباً 27 لڑکیاں ندی کے کنارے واقع سمر کیمپ سے لاپتہ ہو گئی ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ہنگامی امدادی کارکنوں نے اب تک متاثرہ علاقوں سے 850 افراد کو بچایا ہے۔ حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے سیلاب زدہ علاقوں سے دور رہیں۔جاری بارشوں اور سیلاب کی مزید وارننگ کے باعث کئی کاؤنٹیوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ گورنر نے صدر ٹرمپ سے وفاقی ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے۔











