واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی خفیہ ایجنسی CIA کے ایک سابق عہدیدار جان کریاکو نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کا خفیہ کوڈ بٹن ایک امریکی جنرل کے پاس ہے یعنی امریکی جنرل طے کرے گا کہ پاکستان کب اور کیسے ان جوہری بموں کا استعمال کر سکتا ہے یا وہ کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ واشنگٹن کرئے گا نہ کہ اسلام آباد۔ پاکستان کی نور خان بیس مکمل طور پر امریکی فوج کے زیر استعمال ہے اور وہاں ہی زیادہ تر خطرناک جوہری بم رکھے گئے ہیں۔









