ICEاہلکاروں کوبجلی کے جھٹکے دینے والے دستانوں سے لیس 20ملین ڈالر کا منصوبہ

0
7

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ائی سی ایس کی جانب سے بجلی کے جھٹکے دینے والے دستانوں کے استعمال کا بیس ملین ڈالر کا منصوبہ سامنے آنے اور امریکی حکام کے خفیہ مقاصد کا انکشاف ہونے کے بعد امریکہ کے نامور قانون دان، امیگریشن ماہرین اور سماجی کارکن شدید برہم اور صدمے میں ہیں۔امریکی محکمہ برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی امینوویشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ یعنی آئی سی ایس کے اہلکاروں کو بجلی کا کرنٹ دینے والے دستانوں سے لیس کرنے کے لیے بیس ملین ڈالر خرچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پولیس کے سینئر حکام نے ایک پوڈکاسٹ پر اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ ایسے دستانے استعمال کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ موبائل فون اور کیمروں کی موجودگی میں بھی ان کے استعمال کا اثر نظر نہیں آتا۔ ان افسران کا کہنا تھا کہ بجلی کا کرنٹ دینے والے یہ دستانے جسم پر جلنے کے نشانات یا زخم نہیں چھوڑتے، جس کی وجہ سے شاہدین کے سامنے کسی قانون شکن پر قابو پاتے وقت افسران کی کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا جا سکتا۔ اس طرح متاثرہ افراد کے پاس عدالت میں مقدمہ قائم کرنے یا ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا بھی کوئی مضبوط ثبوت نہیں رہتا۔ امیگریشن امور کے ماہرین اور انسانی حقوق کے ترجمانوں نے اس انکشاف پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان منصوبوں کو انتہائی ظالمانہ اور نامناسب قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ ٹیکنالوجی دراصل بغیر کسی ثبوت کے طاقت کے بے جا استعمال اور مظلوموں کو قانونی کارروائی سے محروم کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔ اس واقعے کے بعد مختلف طبقات کی جانب سے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبات مزید زور پکڑ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here