ٹرمپ کی پوسٹس فرنٹوٹیمپورل ڈیمینشیا کی تشویشناک علامات کو ظاہر کرتے ہیں

0
4

واشنگٹن (پاکستان نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹروتھ سوشل پر دیر رات کی جانے والی پوسٹس اور ان کی عوامی آمد و رفت میں ذہنی بیماری یعنی ڈیمینشیا کی واضح علامات دیکھی جا رہی ہیں۔ بزرگوں کی دیکھ بھال کے ماہر اور لائسنس یافتہ فزیکل تھراپسٹ ایڈم جیمز نے ایک گفتگو کے دوران خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کی دیر رات کی سرگرمیاں سن ڈاوننگ نامی حالت کی نشاندہی کرتی ہیں، جو فرنٹوٹیمپورل ڈیمینشیا کی ایک اہم علامت ہے۔ اس بیماری میں مبتلا مریض سورج ڈھلنے اور شام کا وقت قریب آتے ہی شدید بے چینی، گھبراہٹ اور شکوک و شبہات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایڈم جیمز کے مطابق ٹرمپ اکثر رات کے وقت انتہائی بے ربط، عجیب اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز سمیت 50 سے 100 پوسٹس کرتے ہیں جو ان کی ذہنی برہمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ رات 11:30 بجے اوباما خاندان سے متعلق متنازع ویڈیو شیئر کرنا مریض کی شدید بوکھلاہٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ فزیکل تھراپسٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کا کھڑے ہوتے وقت آگے کی طرف جھکنا بھی فرنٹوٹیمپورل ڈیمینشیا کی خاص علامت ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کے اندر کنفیبولیٹنگ کی عادت کی نشاندہی کی، جس میں مریض اپنے حافظے کے خلا کو خود ساختہ کہانیوں اور جھوٹ سے پْر کرتے ہیں اور خود ان پر مکمل یقین بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے ٹینا پیٹرز کے بارے میں ٹرمپ کے غلط بیانات کو اس کی مثال قرار دیا۔ دوسری جانب گفتگو میں شامل ذہنی صحت کے کونسلر ڈاکٹر اسٹیون حسن نے انکشافات کو تشویشناک قرار دیا، جبکہ ٹرمپ کے پاس شو دی اپرنٹس کے دوران بول براز کی بے قاعدگی سے نمٹنے اور صفائی کے لیے خاص معاون موجود ہونے کی بات بھی سامنے آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here