2024 الیکشن:ممکنہ صدارتی اُمیدواروں کے نام سامنے آگئے

0
98

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز) 2022 کے وسط مدتی انتخابات میں ایک سال سے بھی کم وقت باقی ہے، لیکن پہلے ہی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ 2024 میں ڈیموکریٹک ٹکٹ کیسا ہوگا۔وائٹ ہاؤس نے بارہا کہا ہے کہ صدر بائیڈن 2024 میں دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن سیاسی مبصرین اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ بائیڈن دوسری مدت کے آغاز پر 82 سال کے ہو جائیں گے۔ جنوری میں جب انہوں نے حلف اٹھایا تو وہ پہلے ہی افتتاح کرنے والے سب سے معمر فرد تھے۔دوسری جانب 2024ء الیکشن کیلئے صدارتی امیدوار حصہ لینے والے 10 ری پبلیکن رہنمائوں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ، فوکس نیوز کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ 2022 کے مڈ ٹرم انتخابات کے بعد فیصلہ کریں گے کہ وہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن میں حصہ لینے کے امکانات کم ہونے کی وجہ سے ری پبلیکن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے ممکنہ 10 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں فلوریڈا کے گورنر ران ڈیسینٹز ، سابق نائب صدر مائیک پینس ، نیوجرسی کی سابق گورنر کرس کرسٹی ، سابق امریکی سفیر نکی ہیلی ، ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز ، سابق سیکرٹری مائیک پومپیو ، جنوبی ڈیکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم ، آرکنساس کے سینیٹر ٹام کاٹن اور میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن کے نام شامل ہیں۔ مارننگ کنسلٹ ڈیموکریٹک پرائمری پول کے مطابق نائب صدر کملا ہیرس 2024 الیکشن کے لیے سب سے زیادہ موزوں امیدوار ہیں ، ہیریس نے وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ہم نے دوبارہ انتخاب کے بارے میں بات نہیں کی،ٹرانسپورٹیشن سکریٹری پیٹ بٹگیگ کو اس فہرست میں دوسرے نمبر پر قرار دیا گیا ہے، میساچوسٹس کے سینیٹر پارٹی کے ترقی پسند ونگ کے اہم لیڈر الزبتھ وارن کو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے، ترقی پسند تحریک کی ایک بااثر رہنما الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز چوتھی موزوں ترین امیدوار ہیں، ڈیموکریٹک قانون ساز نے مارننگ کنسلٹ سروے میں ممکنہ ڈیموکریٹک پرائمری ووٹرز میں 8 فیصد حمایت حاصل کی ،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here