برطانیہ کے تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان

0
128

 

لندن (پاکستان نیوز) برطانیہ کے تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان، مئی اور جون میں ہونے والے امتحانات کو بھی مو¿خر کر دیا گیا ، برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعد 104 جبکہ کل مریضوں کی تعداد 2 ہزار 626 ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس ہر گزرتے دن کیساتھ بے قابو ہو رہا ہے۔
بدھ کے روز برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث مزید 32 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 104 ہوگئی ہے۔

جبکہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے کل 26 سو سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ اب اس تمام صورتحال میں برطانوی وزیراعظم نے ملک بھر کے تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق جمعہ 20 مارچ سے ہوگا، جبکہ برطانیہ میں شیڈول تمام امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here