واشنگٹن(پاکستان نیوز) ربیس فارسیز فائر کی منتظم اور جیوش وائس فار پیس کی رہنیکل کونسل کی بانی شریک چیئرمین ربی الیساوائز کا کہنا ہے کہ ہم یہودی ہونے کے ناطے اسرائیل کی جاری نسل کشی کی حمایت نہیں کرسکتے، اسرائیل غط کررہا ہے وہ امریکہ اور یورپی امداد اور وسائل کا غلط استعمال کرکے نسل کسی کا مرتکب ہوا ہے، امریکہ میں مقیم85فیصد یہودی کمیونٹی فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اس جنگ سے اسرائیل اور امریکہ وقتی طور پر تو مقاصد حاصل کرسکیں گے لیکن دونوں ممالک کو لانگ ٹرم اس کے منفی اثرات کا سامنا رہے گا اور انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو احتساب سے بچانے کے لئے تمام ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے صدر بائیڈن بھول جائیں کے دوسری ٹرم کے لئے امریکی عوام انہیں پھر منتخب کرنے کی غلطی کریں گے۔ اسرائیل کو سیاسی اور انسانی تنقید سے مستثنیٰ نہیں کیا جاسکتا۔ اسرائیل یہودی نہیں ہے بلکہ ایک ریاست ہے اور وہ ہولناک نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے۔